منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر میں زور دار دھماکا ہوا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں آگ کا گولہ دور سے دکھائی دے رہا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہیوسٹن پولیس چیف نوڈیاز کے مطابق نجی ملکیت والے رابنسن آر 44 ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ہیں۔

میئر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ طیارہ ایلنگٹن ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا جو جائے حادثہ سے تقریباً 17 میل جنوب میں ہے لیکن اس کی منزل واضح نہیں تھی۔

عینی شاہد کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فائر اہلکار اس علاقے میں امدادی کارراوئیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو دور رہنے کی تاکید کررہے ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے تک آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا تھا۔

فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹوٹے ہوئے ٹاور کو گھروں کی ایک قطار کے پیچھے لپٹا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں