تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہیلی کاپٹر کی پرواز نے کھلاڑیوں کو زخمی کردیا، مگر کیسے؟

روم: اٹلی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوران ہیلی کاپٹر کی نچلی پرواز سے 2 سائیکلسٹ شدید زخمی ہوگئے، ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ‘گیرو ڈی اٹالیا’ سائیکلنگ چیمپئن شپ جاری ہے، گزشتہ روز کھیل کے دوران ہیلی کاپٹر نچلی سطح پر پرواز کررہا تھا جس کے باعث تیز ہوا کے نتیجے میں اطراف کے بیریئرز اکھڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بیریئرز ریسنگ ٹریک کے اطراف نصب تھے جو تیز ہوا کے باعث اڑ کر دو سائیکلسٹ سے ٹکرا گئے، جس کے وجہ سے عین وین نامی ڈچ رائیڈر اور اٹلی کے کھلاڑی کیوکا زخمی ہوگئے۔

عین وین کو معمولی زخم آئے لیکن اٹلی کے رائیڈر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیوکا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے اور جسم کے مختلف حصوں پر گہری چوٹیں آئی ہیں، اسپتال میں انہیں ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ٹیم کوچ کے مطابق سائیکلسٹ کیوکا مزید ریس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -