تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اٹلی میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا

روم: اٹلی میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر اپنی منزل مقصود پر پہنچنے سے قبل ہی لاپتہ ہوگیا جس کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کا ہے جو کیڑے مار دوائیں بناتی ہے۔ ان میں سات افراد سوار تھے اور ان میں سے چار مسافر ترک شہری تھے۔

ہیلی کاپٹر نے آج صبح لوکا ایئرپورٹ سے ٹریویزو کے لیے اڑان بھری تھی لیکن مقررہ وقت پر اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکا اور لاپتہ ہوگیا۔

تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا ہوگا۔

اٹلی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لوکا سے اڑان بھرنے والے ہیلی کاپٹر سے ریڈار کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اطالوی ماہرین کی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیپال میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 22 مسافر سوار تھے جن میں 13 نیپالی، 2 جرمن اور 4 بھارتی باشندوں کے ساتھ ساتھ عملے کے 3 ارکان بھی شامل تھے۔

نیپال کی تارا ایئر لائنز کا یہ جہاز دوران پرواز غائب ہوا۔ ٹوئن اوٹر ایئرکرافٹ نے صبح نو بج کر 55 منٹ پر نیپال کے مغربی قصبے پوکھارا سے اڑان بھری تھی لیکن جلد ہی اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

تارا ایئر کے ترجمان نے بتایا تھا کہ طیارہ پوکھارا سے جوم سوم کے درمیان محو پرواز تھا جس دوران اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوا، طیارے میں 19 مسافر جبکہ عملے کے تین ارکان موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -