منگل, جون 18, 2024
اشتہار

ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا انوکھا اور قابل تحسین اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ایک محاورہ مشہور ہے جس کا مفہوم ہے کہ کسی ضرورت مند کو مچھلی کھلانے کے بجائے اسے مچھلی پکڑنا سکھائیں تاکہ وہ اپنے ساتھ دوسروں کی مشکل میں بھی کام آسکے۔

اس مثل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں، اس فلاحی تنظیم کے امدادی کارکنان نے مالی لحاظ سے کمزور خواتین کو اس شرط پر سلائی مشینیں خرید کردیں کہ وہ اس کے ذریعے کچھ آمدنی حاصل کریں اور چند ماہ تک پانچ سو روپے تنظیم کو ادا کریں تاکہ اس طرح کی دیگر خواتین کی بھی مد کی جاسکے اور یہ کام کامیابی سے جاری ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گیئر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین محمد اخلاق نے اس حوالے سے ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کی بنیاد سال 2009 میں رکھی گئی تھی جب ایک خاتون غربت سے تنگ آکر اپنے بچے کو ایدھی ٹرسٹ کے جھولے میں ڈال گئی تھی۔ اس واقعے کا میڈیا میں کافی ذکر کیا گیا۔

محمد اخلاق نے بتایا کہ ہم نے دس ہزار روپے سے یہ کام شروع کیا اور ضرورت مند خواتین کو ڈھونڈ کر ان کو سلائی مشینیں دیں تاکہ وہ اپنے شوہر باپ یا بھائی کا سہارا بن سکیں، اب تک 40 ہزار افراد کی مالی مدد کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ غریب بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے، وہ نوجوان جنہوں نے کالجز میں داخلہ لے لیا ہے ان کی فیس اور کورس کے اخراجات بھی ٹرسٹ برداشت کررہا ہے۔

ہم ان سے بھی یہی کہتے ہیں کہ جو بچے پڑھائی مکمل کرلیتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بچوں کو ٹیوشن پڑھائیں اور ادارے کو ایک معقول رقم جمع کرائیں تاکہ دیگر نوجوانوں کی بھی مشکل کو بھی آسان کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں