جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمانی شہریوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: سلطنت عمان کے دارالحکومت میں کوروناویکسینیشن سے متعلق ہیلپ لائن سروس متعارف کرا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط ریجن کے شہری ہیلپ لائن سروس کے ذریعے کوروناویکسینیشن سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔

عمانی وزارت صحت نے ہیلپ لائن نمبر 1144 متعارف کرایا، مسقط کے عوام فون کال کرکے ویکسین لگوانے یا ویکسینیشن سینٹرز کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، نمبر فعال کردیا گیا۔

عمان میں رمضان المبارک کے دوران بڑی پابندی عائد

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلپ لائن سروس پر سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔ خدمات کی فراہمی کے لیے رمضان المبارک کے دوران شہری صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

جبکہ جمعے اور ہفتے کو سروس معطل رہے گی۔ خیال رہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے عمانی حکومت کی جانب سے ماہ صیام میں بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عمان میں رمضان المبارک کے دوران مساجد و عوامی مقامات پر افطاری کے انتظامات کرنے پر بھی پابندی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں