اشتہار

بال ڈائی کرنے کے بجائے مہندی لگانے کے 5 جادوئی فائدے

اشتہار

حیرت انگیز

لوگوں کی بڑی تعداد اپنے سفید بالوں کو رنگنے کیلئے مختلف طریقے اور ادویات استعمال کرتی ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو بالوں میں سفیدی کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں تاہم ایسے لوگوں کی تعداد 15 سے 20 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ خواتین میں آج کل فیشن کے لیے بھی بالوں کو رنگوانا عام سی بات ہوگئی ہے اور ایسا ایک یا دو بار نہیں بلکہ متعدد بار کیا جاتا ہے جو بالوں کی صحت کیلئے اچھی مثال نہیں یعنی بال کلر کروانا اب بہت عام ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کو کلر کرنے کی خواہشمند خواتین اب ان نقصان دہ کیمیکلز سے جان چھڑائیں اور قدرتی اجزاء سے تیار کردہ مہندی لگا کر بالوں کو مضبوط بناسکتی ہیں۔

- Advertisement -

مہندی آپ کے بالوں کو ایک نئی رونق اور تازگی بخشتی ہے، یہ نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی

صحت مند بال

مہینے میں دو مرتبہ مہندی لگانے سے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں، یہ آپ کے بالوں کی ختم ہوجانے والی صحت کو بحال کرتی ہے۔

بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے

مہندی اور مسٹرڈ آئل کو ملاکر لگانے سے بالوں کے گرنے کے مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ڈھائی ملی لیٹر مسٹرڈ آئل کو ابالیں، اس میں مہندی کے چند پتوں کو ملائیں اور اچھی طرح ابالیں، اور سر پر اس تیل کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔

بالوں میں کنڈیشنر

مہندی آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا کنڈیشنر بھی ثابت ہوتی ہے، یہ بالوں پر ایسی حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے جس سے بال مٹی یا آلودگی کے نقصانات سے محفوظ رہتے ہیں، مہندی کے استعمال کو معمول بنانے سے بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں اور ان میں ضروری نمی موجود رہتی ہے۔

بالوں کی سفیدی چھپانے کیلئے

اگر آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر رنگنا چاہتے ہیں تو مہندی اس کا بہترین حل ہے، اس میں کسی قسم کے امائنو ایسڈ نہیں ہوتے اور نہ ہی کیمیکل جو بالوں کی نمی کو ختم کرکے انہیں بے جان اور روکھا بناتے ہیں۔

گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کرکے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں، آپ کے بالوں کی سفیدی سیاہ چمکدار رنگت میں تبدیل ہو جائے گی۔

خشکی سے تحفظ

مہندی سر میں پیدا ہونے والی خشکی کے لیے بھی مؤثر ہے، میتھی کے بیجوں کو ایک یا دو چمچ پانی میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں پیس لیں، سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد میتھی کا پیسٹ اس میں شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نہالیں، آپ خشکی پر اس کے اثرات دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں