تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

”ہیرا پھیری“ کے شائقین کیلیے بڑی خوشخبری!

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم ”ہیرا پھیری“ کا تیسرا پارٹ جلد آنے والا ہے جس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ”ہیرا پھیری“ (2000) اور ”پھر ہیرا پھیری“ (2006) کے بعد اب اس کا تیسرا حصہ بھی آئے گا جس میں وہی کردار اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول ہوں گے۔

پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا نے اس کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی تاریخ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ہدایت کاری کے لیے کچھ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں جن سے بات چیت جاری ہے اور جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔

”ہیرا پھیری“ کی ہدایت کاری پریہ درشن جب کہ ”پھر ہیرا پھیری“ کی ہدایت کاری آنجہانی فلم ساز نیرج وورا نے کی تھی۔

فیروز ناڈیاڈ والا نے بتایا کہ تیسرے حصے کو 2014 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم نیرج وورا کے بیمار ہونے کے بعد فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی۔

شائقین کو یاد ہو تو ”پھر ہیرا پھیری“ کے آخری سین میں راجو (اکشے کمار) کروڑوں روپے مالیت کی بندوقیں دریا میں پھینکنے جاتے ہیں جب کہ شیام (سنیل شیٹھی ) اور بابو راؤ (پریش روال) اسے فون ذریعے کوشش کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس کروڑ پتی بننے کا موقع ہوتا ہے۔ مگر یہیں فلم اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے اور دیکھنے والوں کے ذہنوں میں سوال چھوڑ جاتی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔

https://twitter.com/NarendrAkfan/status/1539967120871927811?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1539967120871927811%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.scoopwhoop.com%2Fentertainment%2Fhera-pheri-3-confirmed%2F

Comments

- Advertisement -