اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’ہیرا پھیری 3‘ اور ’ویلکم 3‘ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار پریش راول اپنی آئندہ آنے والی فلموں ’ہیرا پھیری 3‘ اور ’ویلکم 3‘ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے لے آئے ہیں۔

پریشن راول نے ویلکم میں ’ڈاکٹر گھنگرو‘ اور ہیرا پھیری فرنچائز کی دونوں اقسام میں ’بابو راؤ گنپتراؤ آپٹے‘ کا مزاحیہ کردار ادا کیا تھا جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پریش راول نے بتایا کہ ہیرا پھیری 3 اگلے سال آئے گی یا ہو سکتا ہے 2024 کے آخر میں ریلیز ہو۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔

- Advertisement -

ویلکم 3 کے بارے میں پریش راول نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر میں شروع ہونی ہے اور یہ آئندہ سال مئی یا جون میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب ایوارڈز کی بات آتی ہے تو میں اس کیلیے ہوش میں ہوتا ہوں اور نہ ہی تجسس میں، ایوارڈ کیلیے زیادہ جذباتی نہیں ہوتا۔

پریش راول نے کہا کہ جب مداح میرے کام کی تعریف کرتے ہیں یہی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے، اگر مجھے زندگی میں ایک بھی اعزاز نہ ملے پھر بھی کوئی افسوس نہیں۔

’اب ہم عالمی سطح پر ہیرا پھیری کریں گے‘

رواں سال فروری میں پریش راول نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹھی سے ملنا گھر واپسی جیسا ہے، دونوں باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، ہماری پردے کے پیچھے والی دوستی اسکرین پر لوگوں کو نظر آتی ہے۔

بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا تین ماہ میں فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں جس کیلیے ابو ظہبی، ڈبئی اور لاس اینجلس جائیں گے لیکن ممبئی میں ہمارا لمبا شیڈول ہے، اب ہم عالمی سطح پر ہیرا پھیری کریں گے۔

مذکورہ انٹرویو سے چند روز قبل ’ہیرا پھیری 3‘ کا پرومو ویڈیو شوٹ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پریش راول، اکشے کمار اور سنیل شیٹھی کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

پریش راول ہیرا پھیری 3

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں