بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سی این این نے لندن کی ٹریول فرم کی جانب سے جاری کردہ فہرست جاری کی جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 109 ممالک میں سے پانچ بدترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری صرف 35 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں جبکہ فہرست میں جاپان کا پاسپورٹ ٹاپ پر ہے جبکہ شام، افغانستان اور عراق کے شہری بالترتیب 25، 27 اور 29 ممالک میں بغیر ویزا کے ٹریول کرسکیں گے۔

ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزا 193 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

جاپان کے بعد سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے حامل افراد کو 192 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرٹن کیپیٹل کی فہرست کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 181 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

جرمنی اور اسپین کے پاسپورٹس 190 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 173 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 174 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب فہرست میں بھارت کا پاسپورٹ 87ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔ سبز پاسپورٹ کے حامل شہری 44 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

فہرست میں ایران 90، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین 91ویں، بنگلہ دیش 92، یمن 93 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ عراق، شام، افغانستان، بالترتیب 95، 96 اور 97 نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں