تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیا پھلوں کے دل بھی دھڑکتے ہیں؟ ویڈیو نے پراسرار سوالات اٹھ گئے

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی ایجادات نے انسانی زندگی کو آسان بنایا ہے مگر بعض اوقات مشینری ایسی غلطی کردیتی ہے جو انسانی عقل کو بالکل دنگ کر کے رکھ دیتی ہے۔

اسمارٹ فون کی کامیابی کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ گھڑیاں بھی متعارف کرائی گئیں جن میں صحت کے حوالے سے فیچرز شامل ہیں۔

یہ گھڑیاں دل کی دھڑکن، بلڈپریشر، قدموں کی تعداد سمیت دیگر فیچز کی حامل ہیں البتہ حال ہی میں ہونے والے ایک تجربے کے بعد نئے اور اہم سوالات نے جنم لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے اسمارٹ واچ مختلف پھلوں پر رکھی تو گھڑی نے اُن کے دل کی دھڑکن بتائی، یعنی تیس سیکنڈ یا ایک منٹ میں اُس پھل کا دل کتنی دیر تک دھڑکتا رہا۔

My bananas have a heart rate on the iwatch. from r/blackmagicfuckery

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف نے پہلے کیلے پر گھڑی کو رکھا تو اسکرین پر اس کی دھڑکن کی تعداد 33 بار ظاہر  ہوئی، اسی طرح جبکہ کیلے اور نارنجی پر رکھا تو بالترتیب 107، 161 بی پی ایم آئی۔

انٹرنیٹ صارفین نے تجرباتی ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کیا اور اسمارٹ واچ کی بڑی خامی سامنے لانے پر صارف کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -