تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خراب موسم، پائلٹ کی کھیتوں میں کریش لینڈنگ، ویڈیو وائرل

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے صوبے بیونس آئرس میں خراب موسم اور طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پائلٹ نے کھیتوں میں کریش لینڈنگ کر ڈالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے بیونس آئرس میں پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن اور موسم کی خراب صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کو کھیتوں میں اتار دیا، کریش لینڈنگ کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پائلٹ کی کامیابی لینڈنگ نے طیارے میں سوار 9 افراد کو بچالیا گیا، رپورٹ کے مطابق سب مسافر خیریت سے ہیں کسی کو کوئی انجری نہیں ہوئی۔

مسافروں کی جانب سے طیارہ باحفاظت لینڈ کرنے پر پائلٹ کو ہیرو کا خطاب دیا گیا اور اس کی مہارت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کھیتوں میں موجود ہے اور مسافروں کو ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں پائلٹ نے کنٹرول روم کو کہا کہ یہ پوری طرح پھنس گیا ہے اسے منتقل کرنا ناممکن ہے، ایک دوسری ویڈیو میں کارن فیلڈ کے راستے میں سیدھی لکیر دکھائی گئی جہاں طیارہ بظاہر لینڈ ہوا۔

بزنس طیارے نے سین فرنینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور لاونیشیا کی جانب جارہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن حادثے کی تحقیقات کررہی ہیں، فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انجن کی خرابی کی وجہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -