جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے میں سے چیکنگ کے دوران 15 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پی آئی اے کی ویجلنس اور اینٹی نارکوٹک فورس کے ہمراہ جب طیارے کو چیک کیا گیا تو طیارے کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپائی گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ سی چیک پر کھڑا ہوا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پی آئی اے کی ویجیلنس ٹیم نے اینٹی نارکوٹک فورس کے ہمراہ چھاپہ مارا جس کے بعد ہیروئن برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ادارے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 ماہ کے دوران منشیات برآمد ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں