جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی کامیابی اور جنگ بندی پر حزب اللہ کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حزب اللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ روکنے کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کریں گے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کے قانون ساز ابراہیم الموسوی سے جب ٹرمپ کی انتخابی فتح کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی کامیابی کےبعدامریکی پالیسی میں اہم تبدیلی کی توقع نہیں اقتدار میں تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن اسرائیل سے متعلق امریکا کی پالیسی ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان میں جنگ کو روکنے کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن کسی خاص امریکی انتظامیہ سے جنگ بندی کی امید نہیں رکھتی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقدامات اور امریکا کی جانب سے فیصلے دیکھنا چاہتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے لبنانی عوام سے خطاب میں اعلان کیا کہ ہمارے دسیوں ہزار تربیت یافتہ جنگجو اسرائیل سے لڑنے کیلیے تیار ہیں۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ہماری جنگ صرف جنگی میدان میں ہی ختم ہوگی سیاسی میدان میں نہیں، فلسطینی کاز ثابت قدم ہے اور اسرائیلی جارحیت کے باوجود فتح حاصل کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں