تازہ ترین

سیاست سے عارضی کنارہ کش فواد چوہدری کی شاعری کے چرچے

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر سیاست سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے فواد چوہدری کے سوشل میڈیا پر شاعری کے چرچے ہو رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر جنہوں نے 9 مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا ہے اور سیاست سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ان کی اہلیہ حبا نے فواد کی ایک پرانی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ایک شعر پڑھتے دکھائی اور سنائی دے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں اور فواد چوہدری کے اشعار پر ہنستے دکھائی دے رہے ہیں اس میں فواد چوہدری خطاب کے دوران یہ شعر پڑھتے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی ، یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا ’’
جی تو بہت چاہتا ہے سچ بولوں مگر حوصلہ نہیں ہوتا‘‘

حبا فواد نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹوئٹ میں ٹوٹے دل کی ایموجی کے ساتھ ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ باد‘ کا بھی استعمال کیا۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور فواد چوہدری کے علاوہ اب تک شیریں مزاری، فیاض چوہان، عامر کیانی، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ، ملیکہ بخاری، فردوس اعوان سمیت درجنوں رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -