پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کیا آپ 11 سیکنڈ میں طوطوں کے درمیان چھپے آم کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر ایسی تصویری پہیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوتی ہے جس کا جواب ڈھونڈنا نہ صرف دلچسب بلکہ آپ کی ذہانت کا بھی امتحان ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک طوطوں سے بھری تصویر وائرل ہورہی ہے، اس میں آم کو کس طرح چھپایا گیا کہ اسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، اگر اسے دیکھنے والوں نے 11 سیکنڈز میں آم کو ڈھونڈ لیا تو یہ منفرد تصویر آپ کی ذہانت کے بارے میں بھی بتاسکتی ہے

پزل یا آپٹیکل الیوجن نے ان دنوں انٹرنیٹ پر صارفین کی کافی توجہ حاصل کی ہوئی ہے، یہ نہ صرف ایک تفریحی ذریعہ ہے بلکہ کئی لوگوں کے لیے تصویر میں کسی چیز کو ڈھونڈنا پُرکشش بھی ہوتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں طوطوں کے درمیان ایک عام چھپا ہوا ہے، دماغ کو گھمانے والا یہ ٹیزر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر صارف پیوش تیواری نے شیئر کیا ہے۔

تصویر میں متعدد طوطوں کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا گیا ہے جو ایک ساتھ مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ پیک کیے گئے ہیں، طوطوں کے سر گول ہیں، چھوٹی چونچیں ہیں، ان کے جسم پر سرخ نارنجی سے لے کر پیلے اور سبز رنگوں کا امتزاج ہے۔

تاہم، ان طوطوں کے درمیان ایک چھوٹا سا آم چھپا ہوا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کو چیلنج دیا گیا کہ وہ 11 سیکنڈ کے اندر آم کو ڈھونڈ نکالیں، کئی صارفین اس میں کامیاب بھی ہوئی جبکہ کئی لوگوں کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں