ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ممبئی حملہ کیس: ایف آئی اے کی گواہوں کی پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کی گواہوں کی پیشی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے استغاثہ کی جانب سے مزید 19 گواہ پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

[bs-quote quote=”انسدادِ دہشت گردی عدالت نے انیس گواہ پیش کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔

خیال رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے انیس گواہ پیش کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس پر ایف آئی اے نے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

ایف آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ ترک کیے گئے انیس گواہان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، انھیں ٹرائل میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:  اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا، ڈومیسائل سامنے آنے پر انتظامیہ پریشان

یاد رہے کہ ڈھائی ماہ قبل ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اجمل قصاب بھارتی دعوؤں کے بر عکس بھارتی ڈومیسائل سامنے آنے ہر بھارتی شہری ثابت ہو گیا تھا، جس پر بھارتی حکام سٹپٹا کر رہ گئے تھے۔

ڈومیسائل سے معلوم ہوا کہ اجمل قصاب یو پی کا رہائشی تھا، تاہم ممبئی حملوں کے بعد سے بھارت مسلسل یہ راگ الاپتا رہا ہے کہ ماسٹر مائنڈ اجمل قصاب پاکستانی شہری ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں