بیجنگ: چین میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا ’فیرس وہیل ‘ عوام کے لیے کھول دیا گیا جس میں بیٹھ کر صرف 30 منٹ کے اندر پورے شہر کی خوبصورتی کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی علاقے میں واقع ویفینگ سٹی میں واقع بوہائی دریا کے کنارے چینی ماہرین نے 145 میٹر بلند فیرس وہیل تیار کیا جس پر تقریباً ایک کروڑ 74 لاکھ پاؤنڈ کا تخمینہ آیا اور اس میں 4 ہزار 6 سو ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا۔
فیرس وہیل میں 36 کیبنز (خانے) موجود ہیں جن میں بیٹھنے والے صارفین کو انٹرنیٹ وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے، یعنی اب 745 فٹ کی بلندی پر جانے والے سیاح اور شہری من پسند تصاویر فوری طور پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ جدید فیرس وہیل میں بیک وقت 350 مسافر سفر کرسکیں گے اور وہ دریا کے پُل پر قائم ہونے والے اس بلند ترین جھولے میں بیٹھ کر صرف 30 منٹ کے اندر ہی شہری کی خوبصورتی کا دور دور تک نظارہ بھی کرسکیں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق شیشے سے بنے ہوئے ڈبوں میں اے سی کی سہولت فراہم بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سنگاپور میں دنیا کا بلند ترین گول جھولا تیار کیا گیا تھا جس کی بلندی 6.5 فٹ تھی۔
World’s largest spokeless Ferris wheel opens in east China pic.twitter.com/RRTRTG8Tr2
— CGTN (@CGTNOfficial) May 17, 2018