ممبئی: معروف بھارتی گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کی ایکشن میوزیکل فلم ’باداس روی کمار‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں روپے کا بزنس کر کے سب کو حیران کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’باداس روی کمار‘ کی ریلیز سے قبل حیران کن منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کی بدولت اس نے پہلے ہی پروڈکشن کی کچھ رقم وصول کر لی۔
فلم نے ریلیز سے قبل 20 کروڑ روپے کما کر میوزک رائٹس اور عمان میں شوٹنگ کے اخراجات پورے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کے پاس پشپا جیسی فلم بنانے کے لیے دماغ نہیں، انوراگ کشیپ
فلمساز کی طرف سے فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق فلم کی موسیقی نے ساؤنڈ ٹریک، بیک گراؤنڈ اسکور، ڈائیلاگز اور میوزک رائٹس سے 16 کروڑ روپے کمائے جبکہ عمان میں شوٹنگ کا 4 کروڑ روپے خرچ بھی نکال لیا۔
ہمیشن ریشمیا کی فلم کی مارکیٹنگ پر 4 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو آئندہ دنوں میں وصول ہونے کی امید ہے۔
جہاں تک فلم کا تعلق ہے جو 1980 کی دہائی میں ترتیب دی گئی، فیروز خان اور راجیو رائے جیسے ہدایت کاروں کی کلاسک فلموں کے انداز کو اپناتی ہے۔
ہمیش ریشمیا فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ گلوکار و اداکار نے ’باداس روی کمار‘ کیلیے گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ انہوں نے اداکاری کی فیس وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم کی مجموعی کمائی سے حصہ لینے کو ترجیح دی۔
فلم میں ان کے میوزک لیبل ’ہمیش ریشمیا میلوڈیز‘ کی جانب سے 16 گانے پیش کیے گئے۔
ایکشن میوزیکل کے موش پوسٹر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اس کا ٹریلر 5 جنوری جبکہ سینما گھروں میں ریلیز 7 جنوری کو شیڈول ہے۔