جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

’بیڈ ایس روی کمار‘ نے ’لوویاپا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہندی سینما کیلیے بڑا دن ہے کیونکہ آج ہمیش ریشمیا کی میوزکل ایکشن ’بیڈ ایس روی کمار‘ اور جنید خان اور خوشی کپور کی رومانٹک کامیڈی ’لوویاپا‘ ریلیز ہوئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لوویاپا تامل فلم ’لوو ٹوڈے‘ کا ریمیک ہے۔ جنید خان کے والد بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی پروموشنل حکمت عملی کے ٹتحت فلم کی بہت زیادہ توقع کی جا رہی تھی۔

دوسری طرف ’بیڈ ایس روی کمار‘ ہے جس نے موسیقار ہمیش ریشمیا کی اداکاری کی دنیا میں طویل عرصے بعد واپسی کی نشاندہی کی۔

’لووپایا‘ کیلیے آج کا دن مایوس کن رہا کیونکہ اس کے ٹکٹ کیلیے زیادہ رش نہیں دیکھا گیا۔ ’ادویت چندن فلم‘ کے بینر تلے بننے والی رومانٹک کامیڈی کے افتتاحی دن 1.25 سے 1.50 کروڑ روپے کمانے کی امید ہے۔

فلموں کے بزنس کا تجزیہ کرنے والے اتل موہن نے فلم کی کم کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم نے ملک کے کئی حصوں میں کئی شوز کینسل ہوتے دیکھے ہیں۔

ساکنلک نے بتایا کہ ’لوویاپا‘ نے صبح اور دوپہر کے شوز پر بالترتیب صرف 5.6% اور 8.3% قبضہ کیا۔

’بیڈ ایس روی کمار‘ کی بات کریں تو یہ ہمیش ریشمیا کی فلم "Xpose” کا سیکوئل ہے جس نے ملک بھر میں میں 14% کے قریب شوز اپنے نام کیے۔

تجارتی ذرائع نے بتایا کہ فلم پہلے دن 4 کروڑ روپے سے زیادہ کما سکتی ہے، اس کے چھوٹے پیمانے پر یہ ایک ٹھوس اعداد و شمار ہے۔

ایک ڈسٹری بیوٹر کا کہنا تھا کہ مقابلے کو دیکھتے ہوئے فلم حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، کئی جگہوں پر نمائش کنندگان نے سوچنا شروع کر دیا ہے کہ کیا انہیں ہمیش ریشمیا کی فلم کو جنید خان اور خوشی کپور کی فلم سے تبدیل کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں