منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

جو لڑکا پسند آیا اس سے خود اظہار محبت کروں گی، حنا آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ جو لڑکا پسند آیا اس سے خود اظہار محبت کروں گی۔

حنا آفریدی نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی تھی جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں اس طرح کی لڑکی ہوں کہ میں خود لڑکے سے اظہارِ محبت کروں گی۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے حنا آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے کون سا لڑکا چاہیے، میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور آئے اور مجھ سے پوچھے اور میں انکار کر دوں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں حنا آفریدی نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں خود آؤں گی آپ لوگ زحمت نہیں کرنا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ان کا کہنا تھا کہ میں لڑکے کے پاس جا کر کہوں گی کہ میں آپ کو پسند کرتی ہوں اور مجھے آپ میں دلچسپی ہے۔ اس پر میزبان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ ایسا کریں گے کیونکہ میں تو کبھی ایسا نہیں کر سکتی۔

حنا آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے بالکل بھی ڈر نہیں ہے کہ سامنے سے کیا ردعمل آئے گا کیونکہ جب یہ کام لڑکے کر سکتے ہیں تو لڑکیاں کیوں نہیں کر سکتیں؟

اسی انٹرویو میں اداکارہ نے طلاق اور جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ارینج میرج سے زیادہ لو میرج کو ترجیح دیتی ہوں، یہ بہتر ہوتا ہے کہ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو جان لیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شادی کیلیے پیسہ اہمیت نہیں رکھتا وہ تو ہم دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ جو میرا ہمسفر ہو وہ مجھے محبت اور عزت دے، مجھ پر اعتماد کرے اور میں بھی اس پر اعتماد کر سکوں۔

طلاق سے متعلق حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میری ملی جلی رائے ہے، طلاق بیک وقت آزادی بھی ہے اور ناکامی بھی لیکن میں نہیں چاہتی کہ میں کبھی اس مرحلے سے گزروں۔

حنا آفریدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مایا علی، شہریار منورشبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل و دیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں