جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

صائمہ قریشی نے ٹھیک کہا عورت کی کمائی میں برکت نہیں، حنا اشفاق

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا اشفاق سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے حمایت میں سامنے آگئیں۔

سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں برکت صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، جب عورت کمانا اور گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی عادت ہے کہ وہ جتاتی ہے جبکہ مرد ایسا نہیں کرتے۔

ان کے اس بیان کے بعد انہیں ریحام خان سمیت کئی لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اب اداکارہ حنا اشفاق نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائمہ قریشی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ عورت مانے نہ مانے فضول خرچی ضرورت کرتی ہے اگر مثال کے طور پر میں پانچ لاکھ روپے کما رہی ہوں تو میں سیونگ کم کروں گی اور خرچ زیادہ کروں گی۔

حنا اشفاق نے کہا کہ خواتین کو پیسے خرچ کرنے میں مزہ آتا ہے، میں یہ کہتی ہوں کہ اتنا پیسہ کما رہی ہوں تو اپنے اوپر خرچ کیوں نہیں کروں، میں سیلون بھی جاتی ہوں، شاپنگ کرتی ہوں، ہماری فیلڈ میں اپنے اوپر یعنی اسکن کیئر کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مرد سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں میں نے مردوں کو بہت کنجوس دیکھا ہے لیکن ایسا عورت نہیں کرتی ہے، میں پیسے خرچ کرتی ہوں لیکن میری کمائی میں اس طریقے سے برکت نہیں ہے جتنی مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں