اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

کینسر سے نبردآزما حنا خان نے سلمان خان سے ملاقات کے بعد کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور کینسر سے نبردآزما حنا خان، بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے رویے سے بےحد متاثر ہوئیں۔

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ حنا خان اس وقت بریسٹ کینسر کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کام کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حنا خان بگ باس 18 میں بطور مہمان نظر آئیں، جہاں ان کی سلمان خان کے ساتھ جذباتی بات چیت ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@realhinakhan)

- Advertisement -

تاہم اداکارہ حنا خان نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سلمان خان کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں بگ باس کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

حنا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی مہربانی کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ نے لکھا کہ سلمان خان کے ساتھ ملاقاتوں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھا ہے، لیکن اس بار ملاقات مختلف تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ سلمان خان نے ملاقات میں میری بیماری اور علاج سے متعلق ہر چھوٹی تفصیل معلوم کی اور میرا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔

اداکارہ حنا خان نے سلمان خان کی تعریف میں لکھا کہ سلمان خان کا یہ انداز میرے لیے بےمثال تھا، انہوں نے یقین دلایا کہ میں 1000 فیصد ٹھیک ہوجاؤں گی۔

واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں