پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر دبئی کے بزنس مین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فوٹو گرافر کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
View this post on Instagram
متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیلم کے شوہر کا تعلق دبئی سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں، نیلم منیر کی نکاح کی پوسٹ پر اداکارہ کے ایک شیخ سے نکاح کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کچھ صارفین نے ان تصاویر کو پسند کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں جبکہ دیگر صارفین نے منفی تبصرے کیے، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ نیلم منیر نے ’حبیبی کم ٹو دبئی‘ کو بہت سنجیدہ لے لیا ہے۔
نیلم منیر کے دولہے کی تصاویر سامنے آگئیں
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ہلکا ہاتھ مارنا تو سیکھا ہی نہیں ہے ان لوگوں نے‘‘صارف کے اس کمنٹ پر پاکستان کی ماڈل و اداکارہ حنا رضوی نیلم منیر کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
انہوں نے صارف کے کمنٹ میں اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’ تو بعد میں خود کما کر کھلائے؟ اگر ایک عورت مالی طور پر مضبوط آدمی سے شادی کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ حنا رضوی نے مزید لکھا کہ ’ بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسے پر سکون کی زندگی گزار سکے، اور آپ کو کسی بھی عورت کے لیے اس طرح کے تبصرے سے گریز کرنا چاہیے‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے تھے۔
ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے تھے۔