تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دورہ پاکستان ، سدھو کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوگیا جبکہ ہندو انتہاء پسند تنظیم بجرنگ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا دورے پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقات بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، ایک طرف تو اُن کے خلاف غداری کے مقدمات درج ہورہے ہیں تو دوسری طرف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان نے تو نوجوت سنگھ کی مہمان نوازی ایسی کی کہ اُن کے پیرزمین پرنہیں لگنےدیےلیکن متعصب بھارتیوں نے آسمان سرپراٹھالیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کوامن کا سفیرقراردے دیا

نوجوت سنگھ کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد سابق بھارتی کرکٹر کے خلاف غداری کے مقدمات درج ہونے والے، بھارتی ریاست بہار کے چہر مظفرپور میں وکیل نے کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کراوایا۔

مقدمے کے لیے دی جانے والی درخواست کا متن تھا کہ سدھو نے پاکستانی آرمی چیف سے گلے مل کر بھارتی قوم اور شہیدوں کا مذاق بنایا۔

قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راج دل دھمکی دے چکے تھے کہ اگر سدھو پاکستان گئے تو انہیں غداروں میں شمار کیا جائے گا۔ اب ہندو انتہاپسندتنظیم بجرنگ دل سدھوکی جان کی دشمن بن گئی۔

بجرنگ دل نے بھارتی کرکٹر کے سر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جوسدھوکاسرلائےگا اسے پانچ لاکھ بھارتی روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں