جمعرات, جولائی 18, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندو معصوم کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد کرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ میں حالات سنگین ہو گئے ہیں، امرناتھ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مقامی کشمیری گھوڑی بانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے مابین جھگڑا ہو گیا تھا، عین شاہدین کا کہنا ہے کہ جھگڑا لین دین کے معاملے پر ہوا لیکن انتہا پسند یاتریوں نے اسے مذہبی رنگ دے دیا۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کے مطابق انتہا پسند یاتریوں نے مل کر گھوڑی بانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جھگڑے اور پتھراؤ کے باعث امرناتھ میں حالات سنگین ہو گئے ہیں، 40 سے زائد گھوڑی بان زخمی ہوئے، 300 خیموں اور 10 باورچی خانوں کو نذر آتش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کو سواری سروس کی فراہمی معطل کر دی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پولیس گھوڑی بانوں پر تشدد کے دوران خاموش تماشائی بنی رہی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امرناتھ تصادم مودی سرکار کی انتخابی فوائد کے لیے ہندو انتہا پسند جذبات کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں