تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ہندؤ انتہا پسندوں کا مذہبی تہوار کی آڑ میں ایک اور مسجد پر دھاوا

جھارکھنڈ : ہندو انتہا پسندوں نے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا، اس دوران مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق مودی نے بھارت کو ہندو انتہاپسندی کی آگ میں جھونک دیا، ہندومذہبی تہواروں پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔

ہندتوا انتہا پسندوں نے مذہبی تہوارکی آڑ میں جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا ، ہندو انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یاد رہے بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کے دوران آٹھ ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے ماہِ صیام کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے افطار کے وقت مسجدوں میں گھس گئے اور ہر شے تہس نہس کر دی۔

مساجد کے باہر نازیبا گانوں پر رقص کر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکایا اور مسلمانوں کی دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔

واضح رہے بھارت میں نریندر مودی کی سرپرستی میں ہندو تہواروں میں اب سینکڑوں لوگ تلواروں، بندوقوں اور بھالوں کے ساتھ اشتعال انگیز نعروں اور سانڈ سسٹم پر مذہبی موسیقی بجاتے ہوئے مسلم محلوں میں مارچ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -