کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا خان کا کہنا ہے کہ میری اداکاری پر تنقید سب سے پہلے گھر والوں کی جانب سے ہی ہوتی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی رئیس کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
حرا خان نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں سینئر اداکاروں صبا حمید اور وسیم عباس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، صبا حمید اچھے سے سمجھاتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ بیٹا یہ سین اس طرح سے نہیں اس طرح سے کرلو۔
اداکارہ نے بتایا کہ اداکاری پر تنقید سب سے پہلے والدہ کی جانب سے ہوتی ہے، جب میں نے ایک ڈرامے میں ماسی کا کردار نبھایا تھا تو کہا گیا کہ تمہیں ایسے ہی کردار ملیں گے وہ یہ نہیں سمجھ سکے یہ بھی کردار ہی تھا۔
View this post on Instagram
ایک سوال کے جواب میں حرا نے بتایا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر میرا نیا ڈرامہ جلد شروع ہوگا جس میں لیڈ کریکٹر میں ہوں گی لیکن اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتی۔
ندا یاسر نے فلم میں کام کرنے سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ فلم میں ضرور کام کروں گی لیکن اس سے پہلے میں کتھک سیکھوں گی پھر فلم میں آفر ہوئی اسکرپٹ پڑھ کر حامی بھروں گی۔
واضح رہے کہ حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی رئیس احمد کا منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، فرحان سعید، صبا حمید، وسیم عباس ودیگر شامل ہیں۔