پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ اور یوٹیوبر کی گفتگو شامل ہے، اداکارہ نے اس ویڈیو میں یوٹیوبر سے امیر بنانے کی درخواست کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جبکہ رجب بٹ اپنی ولاگنگ کررہے ہیں، اسی دوران دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔
اس دوران حرا مانی رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں آپ اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز مجھے بھی امیر کردو، میرا یوٹیوب چینل آپ بنا دو۔
رجب بٹ نے اداکارہ کی بات سن کر کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram
رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا‘۔