تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اداکارہ حرا مانی کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی بھائیوں کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بھائیوں کے ساتھ بالی وڈ گانے پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو رحمان عبید اور حسن جمال کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا مانی کی ویڈیو کو ایک دن میں 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد ویووز حاصل ہوئے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’بہت عرصے بعد شادی سے پہلے والا وقت یاد آگیا، وہ وقت جب ہم تینوں شیشے کے آگے ڈانس کیا کرتے تھے۔‘

حرا مانی نے لکھا کہ ’ہم چاہے جتنے بھی بڑے ہوجائیں بے شک بچوں والے بھی ہوجائیں لیکن جب بھی ہم بہن بھائی اکٹھے ہوتے ہیں تو ایسے ہوجاتے ہیں جیسے دوبارہ سے چھوٹے ہوگئے ہوں۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کتنا اچھا وقت گزرا، مجھے اپنے ماضی سے محبت ہے، میں اپنے آنے والے وقت میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولوں گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حرا مانی نے جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -