پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

”یہ زندگی تیرے بنا کٹے گی نہیں“، حرا کی نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ کی اداکارہ حرا مانی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر حرا مانی نے اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ کر دیں۔ اداکارہ کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا مانی نے کیپشن میں لکھا کہ ”پر اب تو ایسا لگتا ہے یہ زندگی تیرے بنا کٹے گی نہیں۔“ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

کچھ روز قبل حرا مانی نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اس بار بغیر ٹرینر کے اپنا وزن کم کیا، میرا وزن 64 کلو گرام تک بڑھ گیا تھا۔

انٹرویو میں سلمان ثاقب نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم نے ٹی وی پر اپنا ڈرامہ دیکھا لیا تھا شاہد۔ اس کے جواب میں حرا نے کہا کہ ہاں میں نے دیکھا تھا اور حیران رہ گئی تھی کہ یہ کون سی آنٹی ہے۔

حرا کا کہنا تھا کہ شوہر کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے طعنے دیتے ہیں، کہتے ہیں ان کا وزن دیکھو، میرا ماننا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں، شوہر کے طعنے سن سن کر خواتین اپنا وزن کم کر لیتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں