تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حرا مانی نے اپنی ’بیماری‘ سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار حرا مانی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گلدستہ تھامے سیڑھیوں سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’بچوں کو اسکول لینے جانے سے پہلے اچانک ماں کے کردار سے باہر آکر یہ ’ریل (ویڈیو) بنانے کی بیماری‘ مجھے بھی ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے کیپشن کے آخر میں مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو۔‘

حرا مانی نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے پرستار بھی پسند کرتے ہیں۔

حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

’دو بول‘ میں ان کے ساتھ لیڈ کاسٹ میں عفان وحید شامل تھے جبکہ میرے پاس تم ہو میں حرا نے ٹیچر کر کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -