12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبہ پنجاب میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرکاری یونیورسٹیز میں قائم مقام عہدوں کو مستقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے خلاف جلد کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ سرکاری یونیورسٹیز میں قائم مقام عہدوں پر جلد مستقل تعیناتی کی جائے گی۔

لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کا بلوچستان میں تفریحی و معلوماتی دورے سے قبل وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے خلاف جلد کریک ڈاؤن کے لئے کمیشن بنا دیا ہے۔

قائم مقام عہدوں پر مستقل تعیناتی جلد کر دی جائے گی ۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے طلباء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام اب تعلیم کے لحاظ سے بہتر ممالک کی فہرست میں گنا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں