تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اومان کے سلطان نے طالبعلموں کیلیے بڑا اعلان کر دیا

مسقط: اومان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لیے خوشخبری ہے کہ سلطنت کے سلطان نے ہائر ایجوکیشن میں داخلہ لینے والوں کیلیے لیپ ٹاپ دینے کا حکم جاری کر دیا۔

اومان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں طالبعلموں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کے لیے لیپ ٹاپ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اومانی میڈیا کے مطابق سلطنت کے سلطان ہیثم بن طارق نے نیا شاہی فرمان جاری ہے جس کے تحت ہائر ایجوکیشن میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے گا۔

سلطان ہیثم بن طارق نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نئے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے ہائر ایجوکیشن میں داخلہ لینے والے تمام طالبلعموں کو لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے۔

اس اقدام کا مقصد سماجی تحفط اور محدود آمدنی والے طلبا کی اعانت اور انہیں تعلیمی کیریئر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے، وہ اومان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 65 سال ہے۔

Comments

- Advertisement -