تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چالیس سال جنگل میں گزارنے والا، دنیا کی زندگی دیکھ کر حیران

ویت نام سے تعلق رکھنے والے ’رئیل لائف ٹارزن‘ کی چالیس سال جنگل میں گزارنے کے بعد دنیا کو پہلی بار دیکھنے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی مشرقی ایشیا کے ملک ویت نام سے تعلق رکھنے والے باون سالہ ہووین لنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چالیس سال جنگل میں گزارنے کے بعد ہووین لنگ دنیا کو حیرانی اور انتہائی تجسس سے دیکھ رہا ہے۔

ویڈیو میں ہووین لنگ کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، وہ جہاز میں سفر کرتے، تاحدِ نگاہ سمندر اور آسمان کو چھوتی جگمگاتی عمارتوں کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے جھولے سے متعلق وہ حقائق جو آپ نہیں جانتے

انیس سو بہتر میں ویت نام جنگ کے دوران ہووین لنگ اپنے والد کے ساتھ امریکی بمباری سے بچنے کے لئے جنگل میں بھاگ گیا تھا ، کیونکہ امریکی بمباری کے باعث ان کا آدھا خاندان مرگیا تھا۔

واضح رہے کہ ہووین لنگ کی یہ ویڈیو اُن کی موت کے بعد جاری کی گئی ہے، ہووین لنگ کینسر میں مبتلا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -