20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ہاکی چیمپئنز ٹرافی : بیلجیئم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈیم : چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، گروپ کے میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، ایونٹ میں پاکستان آخری پوزیشن پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک بار پھر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کا دل جیتنے میں ناکام ہوگئی، گروپ کے آخری میچ میں بیلجئم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

بیلجیئم کے تھامس، کیوسٹرز، فلورنٹ اور چارلیئر نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے علیم بلال نے بیلجئیم کیخلاف دونوں گول اسکور کیے۔

- Advertisement -

شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ٹورنامنٹ میں آخری نمبر پر رہی، اب وہ پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا

پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے چار میں شکست ہوئی جبکہ ارجنٹینا کے خلاف ایک میچ جیتا، یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم لگا تار تین میچ ہارنے کے باعث ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی پہلی فتح، ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا آؤٹ کلاس


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں