پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقص کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ بھی مستعفی ہوگئے۔

اسلام آباد میں ہونے والے کانگریس کے اجلاس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اپنا استعفی فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کھوکر کو پیش کیا، شہناز شیخ کی کوچنگ میں قومی ٹیم دوہزار سولہ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

شہناز شیخ کا فیڈریشن کے ساتھ دوہزار سولہ کے اولمپکس تک معاہدہ تھا لیکن ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہ کرنے پر انہوں نے عہدہ چھوڑدیا، خالد سجاد کھوکر نے شہناز شیخ کی خدمات کو سراہا۔

یاد رہے کہ شہناز شیخ سے قبل فیڈریشن کے صدر اختر رسول بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں