ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں‌ شکست

اشتہار

حیرت انگیز

بھوبھنیشور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے اور ابتدائی میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبھونیشور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان اور سابق عالمی چیمپین  جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

میچ کے پہلے دو کوارٹرز میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکیں اور مقابلہ برابر رہا البتہ 36 ویں منٹ میں جرمن کھلاڑی نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔

- Advertisement -

جرمنی کی جانب سے مارکو ہی واحد گول کر سکے جبکہ قومی ٹیم نے میچ کے دوران گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع بھی کیے۔

قبل ازیں نیدر لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا تھا جس میں ملائیشیا کو 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ 2018، رنگارنگ افتتاحی تقریب، شاہ رخ، مادھوری، اے آر رحمان کی پرفارمنس

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا گیا تھا جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا جبکہ کل ہی انگلینڈ اور چین کے درمیان دوسرا میچ کھیلا گیا تھا جو 2-2 سے برابر رہا تھا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہیں، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

قومی ٹیم نے 2010 میں آخری بار بھارت میں ہی ورلڈ کپ کھیلا تھا جس میں پاکستان کی آخری پوزیشن آئی تھی جبکہ گرین شرٹس 2014 میں ورلڈ کپ میں جگہ کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

یہ بھی پاکستان کو چار بار ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، قومی ٹیم کو گروپ ڈی میں جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے، اگلا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ 16 دسمبر کو ہونے والے فائنل میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں