تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ووکس کیخلاف پاکستانی بولرز کی بڑی غلطی کی نشاندہی

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و معروف کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے میچ کا پانسہ پلٹنے والے انگلینڈ کے بولنگ آل راؤنڈر کرس ووکس کے خلاف پاکستانی بولنگ اٹیک کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل میں مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز جیت کی چال بھول گئے۔

انہوں نے کہا کہ کرس ووکس کی خامی کو بولرز نے نظر انداز کیا جس کی وجہ سے وہ وکٹ پر جم گئے اور آسانی سے کھیلتے رہے۔

مائیکل ہولڈنگ کے بقول کرس ووکس کو شارٹ بالز کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے اور اسی دقت کی وجہ سے وہ وکٹ پر ڈٹ کر نہیں کھیلتے مگر پاکستانی بولرز نے اس خامی پر غور ہی نہیں کیا اور شارٹ بالز نہیں کروائیں۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میرا خیال ہے انگلینڈ کے دیگر بلے بازوں کی طرح پاکستانی بولرز نے ووکس کی بیٹنگ پر غور نہیں کیا اگر وہ دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا کہ ووکس آف اسٹیمپ پر کھیلنے کے شوقین ہیں مگر وہ شارٹ بالز میں پھنستے ہیں اور اس خامی پر بولرز نے غور نہیں کیا۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اس کے بعد جوز بٹلر اور کرس ووکس نے 139 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -