جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کرونا میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد، برطانوی وزیراعظم بھی حامی بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن/ٹوکیو : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وبا کے دوران منعقد ہونے والے ٹوکیو گیمز حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز اختتام پذیر ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہیدے سے جی سیون اجلاس کے موقع پر علیحدہ ملاقات میں کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کرونا کی عالمی وبا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران بورس جانسن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 23 جولائی سے منعقد ہونے والے ٹوکیو گیمز کا کامیابی سے انعقاد ہوگا۔

- Advertisement -

جاپان کے وزیراعظم نے جی سیون ممالک کا اجلاس منعقد کرنے پر بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور دو طرفہ کثیر الملکی مشقوں کےلیے تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

یوگا یوشی ہبدے نے برطانوی طیارہ بردار بحری اسٹرایئک گروپ بحرالکاہل میں بھجوانے اور جاپانی بندرگاہ پر لنگر انداز کرنے کے منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا۔

آخر میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا میں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کی رہائی کےلیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں