تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بسکٹ میں سوراخ اور ٹرین کے پیچھے کراس نشان! دلچسپ وجوہات

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بسکٹوں میں سوراخ موجود ہوتے ہیں، خصوصاً کریم والے بسکٹوں میں سوراخ لازمی رکھے جاتے ہیں اور ٹرین کے عقب میں ایک ایکس کا نشان بنایا جاتا ہے۔

آپ نے کبھی اس نشان کے متعلق سوچا کہ ٹرین کے آخری ڈبے پر یہ نشان کیوں بنایا جاتا ہے؟ آئیے پہلے آپ کو ٹرین کے آخری ڈبے پر بنے کراس سے متعلق سے راز بتاتے ہیں۔

ٹرین کے آخری ڈبے پر ’ایکس‘ کا نشان اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ ریلوے ملازمین کو ٹرین کے گزر جانے کا علم ہوجائے۔

اگر ٹرین کے ڈبے پر یہ ’ایکس‘ کا نشان نظر نہ آئے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ٹرین ابھی پوری طرح نہیں گزری ہے یا پھر ٹرین کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوگیا ہے اور اس کی کچھ بوگیاں غائب ہیں جس کے باعث ریلوے ملازمین کو بروقت ہوشیار کردیا جاتا ہے اور کسی سنگین حادثے سے بچا جاسکتا ہے۔

اب آئیے اپنے قارئین کو بسکٹوں میں سوراخ کی وجہ بتاتے ہیں، ایک مشہور بسکٹ کمپنی نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بسکٹ کمپنی کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کریم والے بسکٹ میں سوراخ اس لیے رکھے جاتے ہیں تاکہ بیکنگ کے دوران گرم درجہ حرارت ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔

ان کے مطابق اگر اس بھاپ کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملے گا تو اس سے بسکٹ ٹوٹ سکتا ہے اور اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں جس کے بعد ہمیں ایک ناقابل فروخت اور خراب پروڈکٹ حاصل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -