اشتہار

سعودی عرب میں کل سے چھٹیاں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کل سے دوسرے سمسٹر کی چھٹی ہو گی۔

وزارت تعلیم کے مطابق مملکت میں آج تمام اسکولوں میں تدریس کا آخری روز تھا اور کل سے دوسرے سمسٹر کی چھٹی ہو گی۔

واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے ہر سمسٹر میں چھٹیاں رکھی ہیں جو نئے سمسٹر کے آغاز میں دی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

مملکت میں تیسرے سمسٹر کا آغاز 12 مارچ سے ہو گا اور تدریس کا سلسلہ 22 رمضان تک جاری رہے گا جس کے بعد عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ عید کی چھٹیوں کا اختتام 26 اپریل کو ہو گا۔

اسی طرح تیسرے سمسٹر کے اختتام پر 28 مئی سے چھٹیاں ہوں گی جو کہ طویل ہفتہ وار ہوں گی اور سیشن کا اختتام 22 جون کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں