ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

مہنگائی کے عالم میں سستی سبزیاں کیسے حاصل کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

 بہت سے مشاغل میں باغبانی کا مشغلہ بہت اہمیت کا حامل ہے، جسے آپ اپنے گھر کے کسی بھی حصے میں کرسکتے ہیں، یہ سرگرمی نہ صرف آپ کو مصروف رکھتی ہے بلکہ اس سے اچھی خاصی بچت ہونا بھی ممکن ہے۔

اگر آپ کسی فلیٹ میں رہتے ہیں تب بھی آپ یہ کام خوش اسلوبی کرسکتے ہیں اور اس کے لئے آپ اپنی کھڑکیوں یا بالکونی کو استعمال کرکے اپنے گھر کی سبزی کی ضروریات کسی حد تک پوری کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گھریلو باغبانی کے ماہر محمد اظہار الحق نے ناظرین کوباغبانی کے مفید طریقے بتائے، انہوں کہا کہ عموماً ہم جو سبزیاں بازار سے خریدتے ہیں وہ کم سے کم 48گھنٹے پرانی ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جن ذرائع سے سبزیاں اُگائی اور حاصل کی جاتی ہیں، وہ اتنی تسلی بخش نہیں کیونکہ ایک طرف ان میں کیمیائی ادویات کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف وہ غذائیت کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اُترتیں۔


اظہار الحق کا کہنا تھا کہ آپ اپنے گھر میں کسی کھلی جگہ جیسے کہ ٹیرس، گیلری یا صحن میں سبزیاں اُگاسکتے ہیں اور اگر آپ کے گھر کے اندر بھی کچھ ایسی جگہ دستیاب ہے جہاں دھوپ بھی آتی ہے تو اس جگہ کو بھی آپ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں سبزیاں اُگانا بہترین اور عمل ہے، اس سے آپ نہ صرف گھر بیٹھے تازہ، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزیاں حاصل کرتے ہیں بلکہ اس سرگرمی کے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور گھر میں ہریالی بھی میسر آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پودوں کی کچھ ضروریات ہوتی ہیں جنہیں پورا کردیا جائے تو وہ بہت اچھا رزلٹ دیتے ہیں، اس لیے انہیں بنیادی طور پر مناسب روشنی اور پانی بروقت ملنا چاہیے۔

ماہر باغبانی نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے آپ کوئی سے پرانے برتنوں جیسے پرانی بالٹی، ٹوٹا ہوا مٹکا، پرانے ٹائر، ٹیوب یا پائپ کے ٹکڑے یا کوئی بھی ایسا برتن جس میں تھوڑی سی مٹی اور پانی جمع کیا جاسکے استعمال کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ لکڑی کے تختوں سے بنے پھلوں کے کارٹن یا موٹے کپڑے سے بنے تھیلے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں