کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ پنجگور میں اب بھی لڑائی جاری ہے، پانچ دہشت گرد زندہ ہیں جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنےجوانوں کی شہادت پراظہارافسوس اخلاقی فرض ہے، دہشت گردی کےلیےشہیدجوانوں کےلیےکچھ لوگ بولنا مناسب نہیں سمجھتے۔
میر ضیا لانگو نے بتایا کہ پنجگورمیں ابھی بھی آپریشن چل رہاہے، 5دہشت گردابھی بھی زندہ ہیں جنہیں تلاش کیا جارہا ہے ، لڑائی جاری ہے اموات کی تعداد آگے پیچھے ہوسکتی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیزکےمطابق ہمیں اس ماہ تھریٹ تھے، دہشت گردوں کوکبھی افغانستان کوکبھی کہیں اورسےمددملتی ہے تاہم بارڈر مینجمنٹ کمیٹی ایران سے رابطے میں رہتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمارے نوجوانوں کواستعمال کرنےکی کوشش کررہاہے، اللہ ہماری سیکیورٹی فورسزکوکامیابی دے وہ دہشت گردوں کو ختم کریں، نوشکی میں ایک شہری کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کل کی کوشش ناکام بنادی ، فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کررہے ہیں۔