13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ہونڈا موٹرز نے موٹر سائیکل سواروں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کی ہونڈا موٹرز کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور بیٹریوں کیلئے مخصوص کارخانوں کی تعمیر کیلئے 2030ء تک کی دہائی میں 3 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔

موٹر سائیکلوں کے سب سے پائیدار برانڈ ہونڈا کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ کمپنی نے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فروخت کے اپنے عالمی ہدف کو بڑھا کر 2030ء تک 40 لاکھ یونٹ سالانہ کر دیا ہے۔ گزشتہ منصوبے کے تحت 35 لاکھ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

ہونڈا کمپنی کی جانب سے 2030ء تک تقریباً 30 نمونوں کی موٹرسائیکلیں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو گزشتہ اعلان کردہ 2025ء تک کم از کم 10 نمونوں سے زیادہ ہیں۔

- Advertisement -

ہونڈا کے ایک عہدیدار کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ کمپنی موثر طور پر ایسی مصنوعات پیش کریگی جو متنوع عالمی ضروریات کو پورا کرسکے گی۔

واضح رہے کہ کاواسا کی موٹرز کی جانب سے صنعتی ترقی یافتہ معیشتوں میں فروخت کیے جانے والے اپنے بیشتر نمونوں کو 2035ء تک برقی بنانے کے منصوبوں کا اعلان پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔

الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس، سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟

اس کے علاوہ یاماہا موٹرز کی جانب سے بھی یہ بیان سامنے آچکا ہے کہ 2050ء تک اُس کی 90 فیصد موٹر سائیکلیں الیکٹرک ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں