تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شہد بالوں کو رونق بخشے، گھنے اور مضبوط بنائے

شہد میں شفا ہے یہ وہ جملہ ہے جو ہم میں سے اکثر لوگوں نے سن رکھا ہے لیکن اس ایک جملے کے پیچھے برسوں کی محنت، تحقیق اور تجربات شامل ہیں۔

تاہم مسلمان اس حوالے سے خوش نصیب واقع ہوئے ہیں کہ انہیں چودہ سو سال قبل ہی آخری الہامی کتاب کے ذریعے شہد کے فوائد اور انفرادیت کا پتہ چل گیا تھا جب خالقِ کائنات نے خود یہ فرمایا کہ

( وَاَوْحٰی رَبُکَ اِلَی النَّحْلِ اَنِ ا تَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتاً وَّ مِنَ الشَّجَرِوَمِمَّا یَعْرِشُوْن . ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَا سْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً ْ یَخْرُ جُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَاب مُّخْتَلِف اَلْوَانُہ فِیْہِ ِشفَآءُ لِّلنَّاس ط اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰ یَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ)

” نیز آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں ،درختوں میں ، اور (انگور وغیرہ کی )بیل میں اپنا گھر (چھتا)بنا۔پھرہر قسم کے پھل سے اس کا رس چوس اور اپنے پروردگار کی ہموار کردہ راہوں پر چلتی رہ۔ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگوں کامشروب (شہد)نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غورو فکر کرتے ہیں۔”(2)

شہد کا استعمال بیماریوں سے نجات


ماہرین طب شہد کے استعمال کو بیماریوں سے محفوظ رہنا کا آسان ذریعہ بتاتے ہیں اور ماہرین غذا کے نزدیک تو شہد اُن تمام لوازمات اور وٹامنز سے بھرپور ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

یہ زود ہضم بھی ہے اور پُر تاثیر بھی، یہ اپنے اندر شفا بھی سمیٹے ہوئے ہے تو یہ لذیذ اور مرغوب غذا بھی ہے غرض یہ غذا اور غذائیت کے جملہ اوصاف کا کماحقہ احاطہ کیے ہوئے ہے۔

hair-post-5

شہد اور بالوں کی نگہداشت


فی زمانہ بالوں کا جھڑنا خواتین کا ہی نہیں بلکہ مردوں کا مشترکہ ’’غم ‘‘ بن چکا ہے کیوں کہ گرتے بالوں کو ڈھلتی عمر کا آئینہ دار قرار دیا جاتا ہے لہذا مرد و خواتین کے اس مشترکہ ’’غم‘‘ کو شہد سے دور کرنے کے لیے کچھ مفید معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔

hair-post-2

بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر


شہد بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر ثابت ہوا ہے جس کے استعمال سے بالوں کے روکھے پن کو دور کر کے بالوں تر و تازہ اور جگمگاتا ہوا بناتا ہے۔

بس آپ نے کرنا یہ ہے دو کپ گرم پانی میں دو چمچ شہد کو ملا لیں، آپ کا کنڈیشنر تیار ہے اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس کنڈیشنر سے دھولیں آپ کو کسی اور کنڈیشنر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

hair-post-4

بالوں کو مضبوط، صحت مند اور چمک دار بنائے


دوچمچ شہد اور دو کپ گرم پانی کے ساتھ ملے اس مرکب کو بہ طور کنڈیشنر کے استعمال کریں اور اپنے بالوں کو دھول، مٹی اور دیگر فضائی آلودگیوں سے محفوظ بنا کر بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنائیں۔

long-hair

شہد بالوں کو ڈائی بھی کرتا ہے


شہد کا کیمیائی تجزیہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ اس میں قدرتی طور پر ایک جز گلوکوز آکسائیڈ ہوتا ہے جو شہد کو میٹھا بناتا ہے لیکن جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہد کو بالوں میں لگا کر کچھ دیر کے چھوڑ دیا جائے تو شہد میں موجود گلوکوز آکسائیڈ ایک اور کیمیائی جز ہائیڈروجن پروآکسائیڈ خارج کرنا شروع کردیتا ہے جو قدرتی طور پر بالوں کو رنگ دیتا ہے۔

hair-post-1

شہد کو بہ طور کلر ڈائی کے استعمال کرنے کے لیے تین چمچ شہد کو دو چمچے پانی میں ملا کر لیپ بنا لی جائے اور پھر اسے گیلے بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔

جراثیم کش ہے


شہد چوں کہ جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے اسے بہ طور کنڈیشنر یا بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال کرنے پر یہ سر کی جلد کو مختلف قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

honey

بالوں سے خشکی کو دور کرے


شہد جراثیم کش اثرات رکھتا ہے اس لیے یہ سر سے خشکی اور سکری کو دور رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ سر کی جلد میں ہونے والے انفیکشن، سوزش اور فنگس کو بھی دور کرتا ہے جب کہ بالوں سے لیکھوں اور جوؤں کا خاتمہ بھی کرتا ہے ۔

hair-post-6

 شہد ۔۔۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور


شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بالوں کو جواں اور توانا بناتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے شہد بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہوئے انہیں گرنے سے روک دیتا ہے۔

hair-post-7

شہد کے استعمال سے نئے بال اُگ آئیں گے


بالوں کے لیے شہد کو بہ طور شیمپو، کنڈیشنر اور ہیئر کلر کے مسلسل استعمال سے یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ شہد بالوں کو نہ صرف یہ کہ گرنے سے روکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے نئے بال بھی اگنے لگتے ہیں اور جلد ہی گنج دور ہو جاتی ہے.

hair-gif

Comments

- Advertisement -