پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

یو یو ہنی سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور ریپر، گلوکار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے وویک رمن نامی شخص نے ممبئی کے بی کے سی پولیس اسٹیشن میں ہنی سنگھ و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کے مطابق وویک رمن ایک ایونٹ کمپنی کے مالک ہیں، انہوں نے گلوکار و دیگر کے خلاف اغوا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر مقدمہ کے لیے تھانے سے رجوع کیا۔

- Advertisement -

وویک رمن کا دعویٰ ہے کہ گلوکار نے پہلے اغوا کیا اور پھر ممبئی کے ہوٹل میں مجھے بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

19 اپریل کو درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آرگنائزر نے 15 اپریل کو باندرہ کرلا کمپلیکس میں ہنی سنگھ کے لیے ایک شو کا اہتمام کیا تھا جو پیسوں کی لین دین کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ گلوکار اور اس کے ساتھیوں نے تیش میں آ کر مجھے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے اب تک گلوکار کو گرفتار کرنے کی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں