ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ہانگ کانگ میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ کے انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ تیار کرکے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ بنانے کا اعزاز اس سے قبل 2022 میں پاکستانی انجینئر زین قریشی نے حاصل کیا تھا۔

ہانگ کانگ کے 4 انجینئرز نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کا سب سے چھوٹا انسان نما روبوٹ بنا کر پاکستانی انجینئرکو پیچھے چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

ڈائیو کیسن بوائز اسکول کی روبوٹکس ٹیم کے چار ارکان، ایورون ہو یٹ فنگ، اسیک زاچے، جسٹنگ وینگ اور گو ہے لونگ نے مل کر 5.55 انچ کا روبوٹ تیار کیا، یہ ربوٹ پہلے ریکارڈ قائم کرنے والے روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ اس زمرے کے لیے ضروری ہے کہ روبوٹ کو دونوں ٹانگوں پر چلتے ہوئے دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کے قابل ہونا چاہیے۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں زبردست فیچر کا اضافہ

اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور 3D پرنٹ شدہ اجزاء کو اسکول کی روبوٹکس لیب میں ترتیب دیا گیا تھا، جس کی تیاری میں کافی وقت لگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں