پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ہانگ کانگ حکومت کا پالتو جانوروں کو ہلاک کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ حکام نے ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر دو ہزار پالتو جانور ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں جانوروں کی ایک دکان میں کورونا کی مثبت رپورٹس سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس دکان میں موجود جانورں کو ختم کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پالتو جانوروں کی دکان کے ملازم میں پیر کو ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی اور کئی ہیمسٹرز(چوہوں کی قسم) جو نیدرلینڈ سے درآمد کیے گئے تھے ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

- Advertisement -

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ دکان میں ہمسٹرز(چوہوں کی ایک قسم) میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر آپ کے پاس ہیمسٹر ہے تو آپ کو اپنے ہیمسٹر کو گھر میں رکھنا چاہیے، انہیں باہر نہ نکالیں۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پالتو جانوروں کے مالکان کو ذاتی حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور آپ کو اپنے ہاتھ دھونے چاہییں، اپنے پالتو جانوروں کو مت چومیں۔

حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر جن صارفین نے سات جنوری کے بعد سٹور سے ہیمسٹر خریدے ہیں ان کا سراغ لگایا جائے گا اور انہیں لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انہیں اپنے ہیمسٹرز کو حکام کے حوالے کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں