تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

سیاحوں کے لیے لاکھوں مفت ایئر لائن ٹکٹس کا اعلان

ہانگ کانگ نے سیاحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 5 لاکھ مفت ایئرلائن ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کے باعث تباہ حال سیاحت کی صنعت کو دوبارہ سے اٹھانے کے لیے حکومت نے نئی اسکیم متعارف کروائی ہے جس میں دنیا بھر سے سیاحوں کو لانے کے لیے 5 لاکھ مفت ایئرلائن ٹکٹ دیے جائیں گے۔

اکتوبر میں ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈین چینگ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ مفت ٹکٹیں ابتدائی طور پر وبائی امراض (کورونا) کے دوران ایئر لائنز کی مدد کے لیے خریدی گئی تھیں۔

تاہم رواں ماہ چیف ایگزیکٹیو جان لی نے اعلان کیا ہے کہ 2 بلین ڈالرز کی ‘ہیلو ہانگ کانگ’ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 1 مارچ سے پرواز کے ٹکٹوں کی فراہمی شروع ہو رہی ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فریڈ لام ٹن فوک کے مطابق مفت ٹکٹ ہانگ کانگ کی ایئر لائنز کیتھے پیسفک، ایچ کے ایکسپریس اور ہانگ کانگ ایئر لائنز تقسیم کریں گے۔

مفت ٹکٹوں کی تقسیم یکم مارچ سے شروع ہو گی اور تقریباً چھ ماہ تک جاری رہے گی۔ ٹکٹوں کو مرحلہ وار تقسیم کیا جائے گا۔

ٹکٹس بتدریج ایئر لائنز کے بیرون ملک پلیٹ فارمز پر تقسیم کیے جائیں گے جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے شروع ہوں گے، اس کے بعد سرزمین چین اور شمال مشرقی ایشیاء ہیں۔

Comments