ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سگریٹ نوشی کرنے والوں کو ’گھور‘ کر دیکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ کے سیکریٹری صحت نے سگریٹ کی روک تھام کے لیے سگریٹ نوشی کرنے والوں کو ’گھور‘ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں اس وقت تمباکوشی ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بحث کی جارہی ہے۔

ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کے مطابق ریستوران کے اندر، کام کی جگہ پر، انڈور مقامات اور متعدد کھلی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے۔

- Advertisement -

پروفیسر لو چنگ ماؤ نے صحت سے متعلق ایک اجلاس میں قانون سازوں کو بتایا کہ تمباکو نوشی کو کم کرنے کے لیے عوام بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عام لوگ کھانے پینے سے زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں

پروفیسر نے کہا کہ پولیس کے لیے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو پکڑنا مشکل ہوگیا ہے اس لیے ان سے کوئی توقع نہیں ہے، تمباکو نوشی ہر ایک کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے سیکریٹری صحت نے سگریٹ نوشی کے رکنے  کیلئے عوام کو کہا کہ اگر آپ کے ارد گرد لوگ سگریٹ نوشی کررہے ہیں تو انہیں ’گھور‘ کر دیکھیں۔

پروفیسر لو چنگ ماؤ نے مزید کہا کہ جن مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے اگر عوام ان مقامات پر لوگوں کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھیں اور آپ کے ارد گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکار موجود نہ ہوں تو آپ سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کو گھور گھور کر دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں